الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 93 ایم پی ایز کو پی ٹی آئی ممبر قرار دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے تعلق رکھنے والے مزید 93 ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دے دیا۔

ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کے 29 اور کے پی اسمبلی کے 58 ایم پی اے کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو بھی پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس سے قبل ای سی پی نے 39 ایم این ایز کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں غیر مسلم اور خواتین امیدواروں کی مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے 8-5 کے اکثریتی فیصلے میں اعلان کیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا طرز عمل غیر آئینی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی نشان تفویض کیے بغیر بھی سیاسی جماعت کے طور پر برقرار رہے گی۔

فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos