ایلون مسک: مستقبل میں غربت ختم اور ہر فرد کو مالی تحفظ حاصل ہوگا

[post-views]
[post-views]

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل میں غربت مکمل طور پر ختم ہو جائے گی اور لوگوں کو پیسہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

مسک کے مطابق مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی ترقی کی بدولت ہر شخص کو مالی تحفظ فراہم کرنے والا نظام ممکن ہو جائے گا جسے ’یونیورسل ہائی انکم‘ کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات ارب پتی سرمایہ کار رے ڈالیو کے بیان کے جواب میں سوشل میڈیا پر بیان کی۔

رے ڈالیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کی تھی جس کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔

ایلون مسک نے کہا کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے، لیکن مستقبل میں غربت ختم ہو جائے گی، اس لیے پیسہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ہر شخص کو مالی تحفظ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے پہلے چھ سو ارب ڈالر مالیت رکھنے والے شخص بن چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے حیران کن خیالات کا اظہار کیا ہو۔ پہلے بھی انہوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی ترقی اتنی پیداوار بڑھائے گی کہ روایتی ملازمتوں کی ضرورت کم ہو جائے گی اور دولت عام ہو جائے گی۔ ان کے مطابق مستقبل میں پیسہ اتنا عام اور آسان دستیاب ہو سکتا ہے جتنا ہوا یا آکسیجن۔

ٹرمپ اکاؤنٹس کے تحت امریکی حکومت نوزائیدہ بچوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گی۔ والدین جب اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کھولیں گے تو حکومت ایک مرتبہ ہزار ڈالر فراہم کرے گی، جو سرمایہ کاری کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں رکھا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ بچے اٹھارہ سال کی عمر تک تعلیم، کاروبار یا گھر خریدنے جیسے اخراجات کے لیے مالی سہارا حاصل کر سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos