اردوان نے جرمنی کو آئینہ دکھا دیا: اسرائیل کے مظالم پر کب بولیں گے؟

[post-views]
[post-views]

ترک صدر رجب طیب اردوان نے برلن میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل کی کھلی حمایت پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

صدر اردوان نے چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ کیا جرمنی کو یہ دکھائی نہیں دیتا کہ اسرائیل نے کل ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی؟ کیا غزہ میں جاری نسل کشی ان کی نظروں سے اوجھل ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ انسانی حقوق کی علمبردار ریاست جرمنی کس منطق کے تحت ایسے مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک صحافی کے سوال کے جواب میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دیتی تو بہت سی اموات سے بچا جا سکتا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos