Premium Content

فیض حمید کیس میں تین سابق فوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: آئی ایس پی آرکے مطابق آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل (انٹر سروسز انٹیلی جنس) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے لیے افسران کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ تینوں کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وہ بعض سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان افسران کے ساتھیوں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریٹائر ہونے والے افسران میں دو بریگیڈیئر اور تیسرا کرنل کے عہدے کا ہے۔ ان کی شناخت بریگیڈیئر (ر) غفار اور بریگیڈیئر (ر) نعیم اور کرنل (ر) عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے خلاف فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos