Premium Content

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/medical-mukamal-hony-k-baad-islamabad-police/

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ محفوظ شدہ فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو 27 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے بعد فواد چوہدری کو میڈیکل کے لیے پمز پہنچایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا مورال بلند ہے لیکن جو کچھ ہو رہا وہ ملک کے لیے اچھا نہیں، پاکستان کے اندر تقسیم بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pti-rehnuma-fawad-chaudhry-ko-police-ny/

انہوں نے کہا کہ کوئی ایشو نہیں، اس سختی کو بھی ڈیل کرلیں گے، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کا نام لینے والا کوئی باقی نہ رہے، اصل جدوجہد تو عمران خان کی ہے، ہم کپتان کے ساتھ ہیں، یہ جنگ عمران خان ہی جیتے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos