امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا

[post-views]
[post-views]

امریکی جریدے “فارن پالیسی” نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی اور عسکری سفارتکاری کو غیر معمولی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد کو “خطے کا سفارتی فاتح” قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی متوازن اور ہمہ جہت خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامے میں نئی سمتیں متعارف کرائی ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ میں اسلام آباد نے امریکا، چین، ترکی، ملائیشیا، ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کا مظہر ہے۔

فارن پالیسی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی حکمتِ عملی، خصوصاً داعش خراسان کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری، امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں بنیادی کردار ادا کیا۔ امریکی سینٹ کام چیف جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کے تعاون کو “غیر معمولی اور مؤثر” قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور پاکستان کی بڑھتی قربت سے نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی، خاص طور پر سابق صدر ٹرمپ اور نریندر مودی کی تلخ فون کال کے بعد۔ فارن پالیسی کے مطابق ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش اور جنرل عاصم منیر سے دو گھنٹے طویل ملاقات نے پاک امریکا تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مؤثر سفارتکاری اور غزہ امن کانفرنس میں فعال کردار نے پاکستان کے عالمی اثر و رسوخ میں اضافہ کیا، جب کہ ایک امریکی کمپنی کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان اس اعتماد کا مظہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت سے امریکا، چین اور سعودی عرب کے ساتھ بیک وقت تعلقات متوازن رکھ کر ایک سفارتی کامیابی کی مثال قائم کی ہے، جو خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کا واضح ثبوت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos