Premium Content

فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے: چیف آف آرمی سٹاف

Print Friendly, PDF & Email

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے عزم کا اظہار کرتا ہوئے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا اپنا بے لوث اور مقدس فرض جاری رکھا جائے گا۔

وہ ان افسران اور جوانوں سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے اپنے دورہ پشاور کے دوران انسداد دہشت گردی کے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف نے ان کی بہادری اور مثالی کارناموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے کارناموں پر فخر محسوس کرتی ہے۔

اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

آرمی چیف نے پہلی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا کے شرکاء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی سکیورٹی فورسز کو پُرعزم حمایت کے نتیجے میں صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان کی خوشحالی کو خیبرپختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے امن و استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ غیر قانونی غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق انسانی اور باوقار طریقے سے ان کے ملکوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos