غزہ میں جنگ بندی کے لیے نومنتخب امریکی صدر نے سفارتی کوششوں کا آغاز کردیا، ٹرمپ کے نامزد ایلچی نے قطری اور اسرائیلی وزرائےاعظم سے ملاقات کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ماہ قطر کا دورہ کیا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اشارہ ملتا ہے ملاقات کے نتیجے میں قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کیا ہے۔
امکان ہے کہ حماس کے مذاکرات کار مذاکرات کے نئے دور کی سہولت کے لیے دوحہ واپس جائیں گے۔