Premium Content

گزشتہ برس عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی ہوشربا مقدارریکارڈ

Print Friendly, PDF & Email

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدارریکارڈ کی گئی ہے۔یہ مقدار 1900 سے شروع ہونےو الی ریکارڈنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے توانائی کے مطابق 2022 میں اس گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا۔ 32 کروڑ 10 لاکھ ٹن اضافے کے بعد یہ مقدار 36.8 ارب ٹن کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

ایسا ہونے کی بڑی وجہ عالمی توانائی کے بحران کے دوران دوبارہ کوئلوں کے استعمال کا شروع کیا جانا ہے اگرچہ عالمی سطح پر اخراج کی نمو لگائے گئے تخمینے سے کم تھی۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

رپورٹ کے مطابق کوئلہ دنیا بھر میں کاربن اخراج میں ایک تہائی سے زیادہ مقدار کا حصے دار ہے۔ گزشتہ برس کوئلے کے سبب ہونے والے اخراج کی مقدار میں 1.6 فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا یعنی 24 کروڑ 30 لاکھ ٹن اضافے کے بعد یہ مقدار تقریباً 15.5 ارب ٹن کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔

ادارے کی جانب سے جمعرات کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں گزشتہ برس توانائی سے تعلق رکھنے والی گرین ہاؤس گیس اخراج کی مکمل تصویر پیش کی گئی جس میں صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی نہیں بلکہ نائٹرس آکسائیڈ کے متعلق بھی بتایا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos