گھنٹے میں چند منٹ واک ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد گار، تحقیق

[post-views]
[post-views]

دنیا بھر  میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس میں مبتلا ہے لیکن ماہرین نے اسے کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ بتایا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکے ذیابیطس چیریٹی کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی واک شوگر لیول کو بہتر بنا سکتی ہے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا 32 افراد پر مشتمل ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق  روزانہ وقفہ لیتے ہوئے 7 گھنٹے کی چہل قدمی سے شوگر کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے۔آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی واک شوگر لیول کو بہتر بناسکتی ہے: تحقیق

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

محققین کے مطابق کوئی بھی شخص ذیابیطس کا شکار  تب ہوتا ہے جب ہماری قوت مدافعت لبلبے میں انسولین بنانے والے سیلز پر حملہ کرتی ہے جس کا مطلب ہے لبلبے میں انسولین بنانے کی مزید صلاحیت متاثر ہوگئی ہے۔

محققین نے آگاہی دیتے ہوئے ٹائپ 1 کی شوگر کو کنٹرول کرنے کا بہت آسان طریقہ بتایا اور کہا کہ فون پر کال کرتے ہوئے وقفے وقفے سے رک کر چہل قدمی کی جاسکتی ہے یا فون پر ٹائمر سیٹ کر کے بھی واک  کرسکتے ہیں جس سے جسم میں شوگر کا توازن برقرار رہ سکتا ہے۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos