Premium Content

غزہ کے خان یونس میں ہزاروں بے گھر فلسطینی اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے انخلاء پر مجبور ہیں: یو این آر ڈبلیو اے

Print Friendly, PDF & Email

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس کے ہزاروں خاندان اسرائیلی فضائی حملوں اور فوجی کارروائیوں سے بچنے کی کوشش میں نقل مکانی کرنے پرمجبور ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے نے کہا، خان یونس کے فلسطینی پناہ گزینوں کو اسرائیلی حکام کی جانب سے ایک بار پھر انخلاء کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے مزید کہا کہ خوف اور نقل مکانی کا چکر بہت طویل ہو چکا ہے، ہر کوئی تھک چکا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

مزید برآں، فلسطین ہلال احمر نے اعلان کیا کہ اس کے مان اور بنی سہیلہ کلینک خان یونس کے خالی کیے گئے مشرقی علاقوں میں خدمات دینے سے قاصر ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے اس علاقے پر گولہ باری کی ہے، جس کے بارے میں اس نے پہلے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن پیر کو اسے خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos