غزہ: مزید 30 شہید، اہم امدادی گروپوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز، ایمن سٹی انٹرنیشنل اور آکس فیم سمیت تیرہ بڑے امدادی گروپوں کے اتحاد نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی پر زور دیں۔

پیرس میں ایک بیان میں امدادی گروپوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سربراہان مملکت سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

دریں اثناء غزہ سے متعلق انسانی ہمدردی کی کانفرنس آج پیرس میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کا مقصد غزہ میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کرنا ہے۔

ادھر شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم تیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی بچنے کے لیے میلوں پیدل چل رہے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے علاقے شیخ ناصر میں المصطفیٰ مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔

دریں اثناء اسرائیلی قابض فوج نے ہیبرون کے قصبے ترقومیہ میں متعدد فلسطینیوں کے گھروں سے تلاشی کی مہم کے دوران سونے کے زیورات چوری کر لیے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10733 ہو گئی ہے۔

اس تعداد میں چار ہزار تین سو اڑسٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos