غزہ: اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 400 ہوگئی ہے جس کے باعث 7 اکتوبر سے ہونے والی جھڑپوں میں مجموعی تعداد 4 ہزار 600 سے بھی تجاوز کرگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے علاقے الجبالیہ کے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں ایک ہسپتال اور ایک تاریخی مسجد بھی بمباری میں شہید ہوچکی ہے۔
اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 700 سے بڑھ گئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اسی طرح مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 سے زائد ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے شمالی علاقوں سے انخلا کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ جو شہری جنوبی غزہ منتقل نہیں ہوئے انھیں حماس کا حامی سمجھا جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ شمالی غزہ میں الٹی میٹم کے بعد بھی رہ جانے والے فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ شہری حماس کے لیے انسانی ڈھال نہ بنیں۔