غزہ میں بیت لاہیا، خان یونس اور مغازی کے علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنوبی شہر خان یونس کے ال امل سٹی ہسپتال کے قریب ایک حملے میں دس افراد شہید اور بارہ زخمی ہو گئے۔
وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
نصیرات کیمپ میں مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اکیس ہزار اور زخمیوں کی تعداد پچپن ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی مانیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے صبح کے وقت مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کے زیر کنٹرول چھ ایکسچینج کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز پر چھاپہ مارا۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلیوں نے ان کمپنیوں کے متعدد مالکان کو گرفتار کر لیا اور انہیں اڑانے کے بعد ان کے محفوظ خانوں سے رقم چھین لی۔
دریں اثنا، ہزاروں فلسطینی خاندان جو غزہ میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے زمینی حملے کے نتیجے میں نقل مکانی کر رہے ہیں، ان کے پاس جانے اور اسرائیلی بمباری سے پناہ لینے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔