غلاف کعبہ کو مسجد حرام تک منتقل کرنے کی تیاری مکمل

[post-views]
[post-views]

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے اورشاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

غلاف کعبہ کی نقل و حمل کے لیے ٹرکوں کا انتظام کیا گیا ہے جن پر غلاف کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ لادا جائے گا۔ غلاف کے مختلف حصوں کو ٹرکوں پرلادا جائے گا جس کے بعد انہیں مسجد حرام میں لے جایا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

نقل وحمل کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اورمرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے۔ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل ہے۔ کنگ عبدالعزیزکمپلیکس کے ہیڈ کوارٹر سے سازوں اور درزیوں کے لیے دو بسیں تیار کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos