گوگل جی میل میں ایموجی فیچر شامل کرنے جا رہا ہے

[post-views]
[post-views]

گوگل نئے جی میل فیچر پر کام کر رہا ہے، اس فیچر کے تحت صارف اپنے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل میں جی میل  انباکس میں ایموجی بھی بھیج سکے گا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے جی میل ایپ میں موجود پوشیدہ کوڈ یہ بتاتا ہے کہ گوگل اپنی ای میل سروس میں ایموجی ایکشن کو سپورٹ کرنے  کےلیے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

ایموجی ری ایکشن مائیکروسافٹ آؤٹ لُک سمیت دیگر ای میل ایپس میں پہلے ہی استعمال کیے جارہے ہیں۔ آؤٹ لک میں مائیکروسافٹ ان ری ایکشن کو بطور ایک مکمل ای میل کے نہیں بلکہ ای میل پر ایک چھوٹے سے نشان کے طور پر پیش کرتا ہے۔ یہ فیچر ایسی ای میل جس کے صرف موصول ہونے کی تصدیق کی ضرورت ہو، کو جواب دینے کے لیے ایک اچھا طریقہ ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں ایسے بہت سے اشاروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی کمپنی کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرایا جانے والا ہے۔ گوگل نے ایک پیغام بھی تیار کر رکھا ہے جس میں صارفین سے کہا گیا ہےکہ آپ پہلے جی میل صارفین ہیں جن کو ایموجی ری ایکشن ملا ہے۔ جلد ہی آپ خود سے ایموجی ری ایکشن بھیج سکیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos