انٹرنیٹ آلات میں وائرس کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں، تاہم اگر ایسے آلات میں خطرناک وائرس موجود ہو تو یہ ہر کسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
حکومت نے گوگل پلے سٹور پر موجود کچھ ایپلی کیشنز کے متعلق شہریوں کو وارننگ جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کچھ ایپلی کیشنز گولڈوسن نامی وائرس سے متاثرہ ہیں، جنہیں انسٹال کرنے سے گریز کریں۔
حکومت کی طرف کہا گیا ہے کہ 60 کے لگ بھگ ایسی ایپلی کیشنز ہیں جن کے ذریعے’گولڈوسن‘ نامی وائرس گوگل پلے سٹور میں داخل ہوا ہے۔
یہ ایپلی کیشنز صارفین کا نجی نوعیت کا ڈیٹا چوری کرنے کے علاوہ فراڈ اشتہارات دکھانے کا کام بھی کرتی رہیں۔
ان ایپس میں موجود گولڈوسن وائرس بھی صارفین کا ڈیٹا چوری کرتا ہے۔حکومت کی طرف سے بتائی گئی ایپلی کیشنز میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:۔
Swipe Brick Breaker
Bounce Brick Breaker
Korea subway Info: Metroid etc
GOM Player
GOM Audio-Music, Sync lyrics
Pikicast
Live Score, Real-Time Score
Compass 9: Smart Compass
Lotte World Magicpass
Infinite Slice
SomNote
L.Point with L.Pay
Money Manager Expense & Budget
یہ انفارمیشن زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ آپ دوست احباب کسی بھی ناگزیر صورت حال سے محفوظ رہ سکیں۔












