آئی جی پنجاب عثمان انور نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیشِ نظر صوبے میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر سے آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے، پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر تبدیل ہونا چاہیے، پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مدد گار ہونا چاہیے، صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
سلیم حیدر نے کہا کہ صوبے میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اسموگ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ترجیح ہے۔