وزیرِ اعظم شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی فرم کے وفد کی ملاقات، ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک۔
حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف، اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے: وزیرِ اعظم
پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر بے بنیاد ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے: وزیرِ اعظم اتحادی حکومت نے سیاسی قیمت کی پرواہ کئے بغیر ملک کو گزشتہ چار سال کی نا کامیوں کا خمیازہ بھگتنے سے بچا لیا: وزیرِ اعظم
حکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے: وزیرِ اعظم حکومت بیرونی تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے: وزیرِ اعظم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے: وزیرِ اعظم