اسلام آباد: موجودہ حکومت مالی سال 2024-25 کے لیے18,500 ارب روپے سے زائد پر مبنی وفاقی بجٹ آج پیش کرنے کے لیے جا رہی ہے۔
مالی سال 2024-25 کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب شام 4 بجے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
ملکی اور بین الاقوامی محاذوں پر معیشت کو درپیش موجودہ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تشکیل دیا گیا ہے۔
برآمدات، صنعتی ترقی کا بنیادی مرکز
ذرائع کے مطابق زرعی شعبے کو تبدیل کرنا، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو فروغ دینا، برآمدات کو بڑھانا، صنعتی ترقی کو فروغ دینا اور کاروبار کو تقویت دینا،بجٹ دستاویز کا بنیادی مرکز ہوگا۔
حکومت عوام دوست، کاروبار دوست اور ترقی پسند وفاقی بجٹ مالی سال 2024-25 پیش کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔
حکومت بجٹ میں مالیاتی انتظام کے علاوہ ریونیو موبلائزیشن، معاشی استحکام اور نمو کے لیے اقدامات، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کے لیے عوام دوست پالیسیاں شامل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
محصولات کے حوالے سے حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لانے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.