حماس نے غزہ کی آئندہ حکومت میں عدم شمولیت کا اعلان کر دیا

[post-views]
[post-views]

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں قائم کی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ کا حصہ نہیں بنے گی اور اس کے تمام انتظامی معاملات سے خود کو الگ کر رہی ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تنظیم اب غزہ کی گزرگاہوں یا امدادی نظام کی نگرانی نہیں کرے گی۔ ان کے مطابق، حماس کی اولین ترجیح فلسطینی عوام کا تحفظ ہے، نہ کہ حکومتی کنٹرول یا اقتدار حاصل کرنا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ حماس کو داخلی یا بیرونی گزرگاہوں پر قبضہ جمانے کی کوئی خواہش نہیں اور نہ ہی اسے اقتدار کی ہوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی جدوجہد ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع اور ان کی حفاظت کے لیے رہی ہے، اس لیے وہ کسی بھی نئی حکومتی انتظامیہ میں شامل ہونے کی خواہشمند نہیں۔

حماس رہنما نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ نئی بننے والی انتظامیہ میں تنظیم کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہوگا اور نہ ہی حماس کسی انتظامی کردار میں نظر آئے گی۔ ان کے مطابق، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ غزہ میں بننے والی نئی حکومت آزادی سے اپنے انتظامی فرائض انجام دے سکے اور فلسطینی عوام کی فلاح کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات اٹھا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos