Premium Content

حماس کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بھی جنگ جاری رہے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

Print Friendly, PDF & Email

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدے ہو جائے تو بھی جنگ جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا  کہ وہ ایسے کسی بھی معاہدے سے اتفاق نہیں کریں گے جس میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم نے عندیہ دیا کہ وہ قیدیوں کی واپسی ممکن بنانے کیلئے’جزوی‘ معاہدے کے لیے بھی تیار ہیں، ان کا مقصد مغویوں کو واپس لانا اور غزہ میں حماس کی حکومت کا مکمل خاتمہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی کا مرحلہ ختم ہونے والا ہے، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جنگ ختم ہونے والی ہے۔

دوسری جانب جمعرات کو نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو اپنے وجود کی جنگ میں امریکی ہتھیاروں کی ضرورت ہے، وائٹ ہاؤس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ پر کی گئی تنقید پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

ادھراسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کے بعد لبنان میں جنگ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ کویت نے لبنان سے اپنے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos