ہوائی اڈوں کا تصور

[post-views]
[post-views]

دنیا بھر کے ہوائی اڈے اب بدل گئے ہیں۔ اب ہوئی اڈوں پر  ایسی سہولیات پیش کی جارہی ہیں جہاں مسافر وں کو اپنی فلائٹ کے انتظار میں مختلف قسم کی  سہولیات دی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں، ابھی تک ہوائی اڈوں پر بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔ سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کو دی جانے والی بریفنگ کا یہ بنیادی نکتہ تھا۔ سی اے اے کے سربراہ کے مطابق، ہوائی اڈوں پر تعینات مختلف ایجنسیوں کے نمائندے، خاص طور پر کسٹمز، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس، مسافروں کو ہراساں کرنے اور  دھمکیاں دینے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے “جارحانہ ماحول” سے ایسے محسوس ہوا کہ “جیسے ہم کسی جیل میں رہتے ہیں”۔ اگرچہ ہوائی اڈوں پر تعینات اہلکاروں کی غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں اُن کے  ذاتی اکاؤنٹس بہت زیادہ ہیں۔ اگر ایوی ایشن ریگولیٹر کے سربراہ سینیٹ کی بریفنگ میں ان مسائل کو سامنے لائے ہیں توریاست کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ کچھ سینیٹرز نے بھی اپنے ساتھ پیش ہونے والے ناخوشگوار واقعات جو اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے کو بھی شیئر کیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

درحقیقت، امیگریشن افسران، اضافی رقم کمانے کے خواہاں کسٹمز حکام، اور غیر دوستانہ سکیورٹی عملہ مقامی اور غیر ملکی مسافروں کے لیے بالکل خوش آئند تصویر پیش نہیں کرتے۔ مزید برآں، سکیورٹی کی متعدد پرتیں اور ہوائی اڈے کے اہلکاروں کے اکثر سخت سوالات پولیس سٹیٹ کا احساس دلاتے ہیں، جہاں آنے والے یا جانے والے مسافروں کو ان ناپسندیدہ ریاستی نمائندوں کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنی پڑتی ہے۔ چاہے وہ مقامی مسافر ہوں، خاندان سے ملنے کے لیے واپس آنے والے غیر ملکی، یا غیر ملکی سیاح، تمام مسافروں کو ہمارے ہوابازی کے مراکز میں خوش آئند اور پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ غیر قانونی اور خطرناک اشیاء کی نقل و حمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور حکام کو جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں پر نظر رکھنی چاہیے، لیکن یہ عام مسافروں کے ساتھ مشتبہ سلوک کرنے کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ مسکراہٹ کے ساتھ سلام ایک ‘نرم’ قومی امیج کو پیش کرنے کے لیے بہت اچھا ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ سی اے اے کو مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے ہوائی اڈوں پر انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر بھی کام کرنا چاہیے۔ شاید ہوائی اڈے کی سہولیات کی نجکاری انتظامیہ میں مثبت تبدیلیاں لانے میں مدد دے سکتی ہے، جبکہ ہوا بازی سے متعلق سکیورٹی ایجنسیاں چلانے والوں کو اپنے اہلکاروں میں مسافر کے لیے احترام کا کلچر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos