Premium Content

حزب اللہ اسرائیل جھڑپیں، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق گولانی بریگیڈ سے ہے اور ان میں ایک میجر اور ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے لبنانی شہر نباتیہ کی میونسپل بلڈنگ پر حملے میں شہر کے میئر سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز نباتیہ شہر کی میونسپل بلڈنگ پر جنگی طیاروں سے حملہ کیا اور عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جان سے چلے گئے۔

لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos