قطری وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور

[post-views]
[post-views]

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدہ، اسرائیلی حملے کی مذمت اور یرغمالیوں کی رہائی جیسے اہم معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے حال ہی میں اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملے کی متفقہ طور پر مذمت کی تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور وہ غزہ میں قیامِ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ قطر اپنا ثالثی کردار اور انسانی ہمدردی کی کوششیں بلا رکاوٹ جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos