ہمت التجا نہیں باقی

 فیض احمد فیض (13 فروری 1911 – 20 نومبر 1984) ایک پاکستانی شاعر ، اور اردو میں مصنف تھے۔ وہ پاکستان میں اردو زبان کے سب سے مشہور ادیب تھے۔ ادب سے باہر ، انہیں”ایک انسان کا وسیع تجربہ” کے طور پر بیان کیا گیا ہےـ کیوں کہ انہوں نے بطور ایک استاد ، ایک آرمی آفیسر ، صحافی ، ٹریڈ یونینسٹ اور ایک براڈکاسٹر کے طور پت اپنے فرائض سر انجام دیے ہیںـ 

فیض ادب کے نوبل انعام کے لئے نامزد ہوئے اور”لینن امن انعام” انعام جیتا۔

ہمت التجا نہیں باقی
ضبط کا حوصلہ نہیں باقی

اک تری دید چھن گئی مجھ سے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں باقی

اپنی مشق ستم سے ہاتھ نہ کھینچ
میں نہیں یا وفا نہیں باقی

تیری چشم الم نواز کی خیر
دل میں کوئی گلا نہیں باقی

ہو چکا ختم عہد ہجر و وصال
زندگی میں مزا نہیں باقی

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos