یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دونوں صدور کو ملاؤں گا، ٹرمپ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے صدور کو ایک میز پر بٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے تیار ہیں جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر کی براہِ راست ملاقات کر سکیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے پیوٹن سے ملاقات کے بعد ابتدائی انتظامات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی وہ روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے بقول، یہ کوششیں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب جنگ کو چار سال گزر چکے ہیں اور لاکھوں افراد اس کے اثرات بھگت رہے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران یوکرین کا ایک نیا نقشہ بھی پیش کیا جسے انہوں نے “چھوٹا نقشہ” قرار دیا، اور یہ عندیہ دیا کہ یہ کسی ممکنہ امن معاہدے کا حصہ ہو سکتا ہے۔

اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یورپی رہنماؤں اور یوکرینی قیادت سے ملاقات کے بعد یہ پہلا مثبت قدم ہے اور اگر مذاکرات کامیاب ہو گئے تو یہ جنگ کے خاتمے کی جانب ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos