Premium Content

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کرکٹ بورڈ  نےآج آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز گیند باز نسیم شاہ انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اسکواڈ کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے۔

نسیم شاہ کی انجری کے باعث حسن علی کو 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔ نسیم شاہ کو ایشیا کپ 2023 میں کندھے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور توقع ہے کہ وہ طویل عرصے تک سائیڈ لائن پر رہیں گے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیا۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، محمدوسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور سلمان علی آغا پر مشتمل ہےجبکہ محمد حارث، ابرار احمداور زمان خان ریزرو پلیئر ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پاکستان نے ایشیا کپ 2023 میں کھیلنے والے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کیں آل راؤنڈر فہیم اشرف ورلڈ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکےجبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو ریزرو میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کا شیڈول یہ ہے:۔

چھ اکتوبر – حیدرآباد میں ہالینڈ بمقابلہ پاکستان

دس اکتوبر – حیدرآباد میں سری لنکا بمقابلہ پاکستان

چودہ اکتوبر – احمد آباد میں بھارت بمقابلہ پاکستان

بیس اکتوبر – بنگلورو میں بمقابلہ آسٹریلیاپاکستان

تئیس اکتوبر – چنئی میں افغانستان بمقابلہ پاکستان

ستائیس اکتوبر – چنئی میں بمقابلہ جنوبی افریقہ پاکستان

اکتیس اکتوبر – بنگلہ دیش بمقابلہ کلکتہ پاکستان

چار نومبر – پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بنگلورو

گیارہ نومبر – کلکتہ میں انگلینڈ بمقابلہ پاکستان

دن کے میچزپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے شروع ہوں گے جبکہ ڈے اینڈ نائٹ میچز دوپہر 01:30 بجے  شروع ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos