Premium Content

آئی ایم ایف کا دائرہ کار معاشی مسائل تک محدود ہے: آئی ایم ایف ترجمان

Print Friendly, PDF & Email

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اس کا دائرہ کار صرف معاشی مسائل تک محدود ہے اور وہ کسی ملک کے اندرونی اور سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

آئی ایم ایف کی ترجمان ایس تھر پیریز نے تصدیق کی کہ اُن کو 20 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ایک خط موصول ہوا تھا جس میں اگلی قسط کے اجراء کو پاکستان میں سیاسی استحکام سے جوڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئ ایم ایف  ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اور اس کا مینڈیٹ صرف معاشی مسائل تک محدود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا اور تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خط میں آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ وہ مزید کسی بھی بیل آؤٹ مذاکرات میں ملک کے سیاسی استحکام کو اہمیت دے۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط ارسال کیا جس میں اپنی پوزیشن کی تفصیل بتائی گئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos