آئی ایم ایف: پاکستان منی لانڈرنگ روکنے میں ناکام

[post-views]
[post-views]

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور کمپنیوں کے اصل مالکان کا نظام بھی بڑی خامیوں کا شکار ہے۔ اداروں کے درمیان اصل مالکان کے ڈیٹا کا تبادلہ مؤثر طریقے سے نہیں ہو رہا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن پر رپورٹ اس ماہ جاری ہوگی، جس کا مسودہ حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ وہ تجاویز اور مشاہدات پر غور کر سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصل مالکان کا ڈیٹا صحیح استعمال نہ ہونے کی وجہ سے جعلی کمپنیوں کو سرکاری معاہدہ حاصل کرنے سے باز رکھنا مشکل ہے۔۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے درمیان رابطہ کمزور ہے، جبکہ بینکوں اور تفتیشی اداروں کے درمیان بھی تعاون کی کمی ہے۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو بہتر بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اصل مالکان کا فریم ورک اہم ہے، لیکن قانون اور اداروں کے درمیان رسائی کی کمزوریوں کی وجہ سے یہ مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos