عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا خطرہ مول نہیں لیں گے، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا خطرہ مول نہیں لیں گے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ اگر وہ اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ مخلوط حکومت کے ساتھ غیر مشروط طور پر بیٹھ کر نیا روڈ میپ طے کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos