Premium Content

عمران خان کے لیے اے کلاس جیل کی سہولت کے لیے اسلام آباد ہائیکوٹ میں درخواست دائر

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس میں پی ٹی آئی کے سربراہ کے لیے اے کلاس جیل کی سہولیات کی درخواست کی گئی۔

پانچ اگست کو اسلام آباد کی ایک ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سرکاری تحائف کی تفصیلات چھپانے سے متعلق کیس میں ”کرپٹ طریقوں“ کا مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ فیصلے کے فوراً بعد انہیں پنجاب پولیس نے لاہور میں واقع زمان پارک کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیاتھا۔

Don’t forget to Subscribe our Channel & Press Bell Icon.

سابق وزیراعظم کو محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے بی کلاس کی سہولیات دی گئیں۔ تاہم ان کے وکلاء اور پارٹی نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ انہیں جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی چیئرمین سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

قانونی ٹیم نے کہا کہ وہ عمران سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں کپڑے، کھانا اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں اور ان کے دستخط بھی حاصل کیے جائیں۔ جیل حکام نے پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اور وکلاء کو پاور آف اٹارنی حاصل کرنے کے لیے پیر کو واپس آنے کا کہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos