اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئی۔
عدالتی حکم پر جواب جمع کرواتے ہوئے نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں،3 کیس راولپنڈی اور ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔
راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا جبکہ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 11مقدمات میں ملزمہ نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج 11مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں، سی پی او راولپنڈی نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔
عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو آرمی میوزیم ،جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے، مری روڈ پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے، مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، نیو ٹاؤن ،سٹی ،وارث خان، ٹیکسلا تھانہ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔