Premium Content

عمران خان کی گرفتاری کا ردعمل دیار غیر میں بھی،نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا ردعمل دیار غیر میں بھی دیکھا جارہا ہے جہاں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی لندن میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ایون فیلڈ پہنچی اور انہوں نے حکومت اور نواز شریف کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

اطلاعات کے مطابق اس احتجاج میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے بھی شرکت کی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ادھر پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے سامنے بھی پی ٹی آئی نے احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین نے عمران خان کی گرفتاری پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے فرار کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی ٹی آئی کارکنان نے لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا ہے، گذشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار پی ٹی آئی کارکنان نے یہاں احتجاج کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر شدید احتجاج جاری ہے، کراچی تاخیبر عوام وکارکنان سمیت سراپا احتجاج ہیں۔

احتجاج کرنے والے کارکنان و عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر کو فی الفور رہا کیا جائے اور عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردینگے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos