Premium Content

عمران خان کی اڈیالہ سے کے پی کے منتقلی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

Print Friendly, PDF & Email

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے، ان کے تین وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قیدی کے اہلخانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں، قومی مسائل پر آپ رکن اسمبلی بن کر سوچ یے گا۔

بعد ازاں آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کےساتھ خارج کردی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos