Premium Content

عمران خان کی تقاریر اور بیانات پر پابندی،پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔

احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور  تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹ لائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-mumkin-girfatari-cell-ki-teyari/

نوٹیفکیشن کے مطابق  عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور  ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos