Premium Content

عمران خان رواں ماہ رہا ہوجائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رواں ماہ ہی رہا ہوجائیں گے۔

ایک پروگرام میں سردار لطیف کھوسہ اور سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک دوسرے کو چیلنج دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 24 نومبر کو لوگ جس طرح نکلیں گے، وہ ان لوگوں کےلیے بڑا دھچکا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اسی ماہ رہا ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی نے کال دی تھی تو کیا نواز شریف بحرین بھاگے نہیں تھے، 8 فروری کو عوام بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلے تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ جو غلط فہمی میں ہیں، وہ 24 نومبر کو شاک میں آجائیں گے، اول تو 24 نومبر سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوجائے گا ورنہ ہم 24 نومبر پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر جب لوگ نکلیں گے تو یہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے، دنیا کی مضبوط ترین اسٹیب لش منٹ ہر حربے کے باوجود ٹرمپ کو نہ روک سکی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسٹیب لش منٹ نیوٹرل ہوجائے تو یہ حکومت ایک دن نہیں رہ سکتی، اس حکومت کی ایک خاتون رکن کے بیان کی وجہ سے چینی سفیر اپ سیٹ ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos