کابل میں بھارتی سفارتخانے کی بحالی، پاکستان کے لیے نیا چیلنج

[post-views]
[post-views]

بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے مطابق، نئی دہلی جلد ہی کابل میں موجود اپنے تکنیکی مشن کو باضابطہ طور پر سفارتخانے کی سطح تک اَپ گریڈ کرے گا۔

یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی، طالبان کے 2021ء میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔

دوسری جانب، تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے، جسے بعض ماہرین پاکستان اور امریکا کے قریبی تعلقات کے مقابلے میں نئی دہلی کی اسٹریٹجک حکمتِ عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ دورہ اقوامِ متحدہ کی خصوصی اجازت کے بعد ممکن ہوا اور اسے بھارت اور طالبان کے بڑھتے ہوئے روابط کا اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق، چونکہ اس وقت پاکستان اور طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں، اس لیے بھارت اس صورتحال کو افغانستان میں اپنے سیاسی اور سفارتی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos