بھارت کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار

[post-views]
[post-views]

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر اتفاق رائے کی کوشش کی گئی۔ تاہم بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ کی ناراضی کی وجہ اعلامیے میں اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کا ذکر نہ ہونا تھی، جس میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی وفد کا مؤقف تھا کہ اس واقعے کو اعلامیے میں شامل نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔

مزید برآں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں مبینہ طور پر بدامنی پھیلانے کا الزام بھی شامل تھا، جس نے بھارتی مؤقف کو مزید سخت کر دیا۔

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا اور مبینہ طور پر جارحانہ اقدامات اٹھائے، جن کا پاکستان نے سخت ردِعمل دیا۔ اس کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر دباؤ اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos