خالدہ ضیاء کی آخری رسومات پر ایاز صادق اور جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات

[post-views]
[post-views]

ڈھاکا میں بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی آخری رسومات کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات خوشگوار انداز میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے مصافحے کے ساتھ خیرمقدم کا تبادلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، جنازے کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود ایاز صادق کی نشست تک آئے اور ہاتھ ملا کر تعزیت پیش کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال مئی میں ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد اعلیٰ سطح پر پہلا رابطہ تھا۔

یاد رہے کہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں بنگلادیش کی عوام، عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور دیگر مقامی و بین الاقوامی رہنما شامل ہوئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات مئی میں ہونے والی تنازعہ کے بعد کشیدہ ہیں اور سیاسی و سفارتی رابطے تقریباً معطل ہیں۔ اس دوران کھیلوں کے شعبے میں بھی اثرات دیکھے گئے؛ بھارتی کرکٹ کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے منع کیا گیا، تاہم دیگر کھیلوں میں کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ جاری رہا۔

اس سے قبل، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے اور اس دوران ان کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos