اسلام آباد: انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا۔
انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی۔
کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین عدالت اور فوجداری کارروائی کی سفارش کی۔ الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے کمیشن کو پیش کردی۔
انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت علی چٹھہ نے اعتراف کیا کہ انہیں کسی نے بہکایا۔
رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ رپورٹ کے ساتھ قومی اور صوبائی حلقوں کے ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات بھی منسلک کیے گئے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.







