میٹاکی ایپ انسٹاگرام 2023 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن بن گئی۔ اس اعزاد کے ساتھ انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈیٹا جو کہ سینسر ٹاور سے حاصل کیا گیا ہےکہ مطابق 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ ہونے کی کل تعداد 20 فیصدسے بڑھ کر 76 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس دوران ٹِک ٹاک کی ڈاؤن لوڈ ہونے کی تعداد 4 فیصد اضافے کے بعد 73 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچی۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک ایپ 2016 میں لانچ کی تھی۔ بعد ازاں کمپنی نے 80 کروڑ ڈالر میں سوشل میڈیا سائٹ میوزیکل ڈاٹ لی کو خرید کر ایپ میں ضم کر لیا تھا جس کے بعد ٹک ٹاک امریکا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی تھی۔
سینسر ٹاور کے مطابق 2018 کے ابتدائی شش ماہی میں ٹک ٹاک صرف ایپل کے ایپ اسٹور سے 10 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی۔
دوہزار بیس میں کوویڈ کے دوران ٹک ٹاک مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ اس ہی سال انسٹاگرام نے ’ریلز‘ فیچر متعارف کرایا جو ٹک ٹاک کی طرح جینریشن زی کو پلیٹ فارم سے جوڑے رکھنے کی ایک کوشش تھی۔
دوہزار اکیس اور 2022 میں ٹک ٹاک کی انسٹاگرام پر برتری میں کمی واقع ہوئی۔ 2023 کے آخری تین مہینوں میں انسٹاگرام میں 1 کروڑ 30 لاکھ نئے فعال صارفین کا اضافہ ہوا جبکہ اس دوران 1 کروڑ 20 لاکھ صارفین نے ٹک ٹاک کو چھوڑا اور پلیٹ فارم نے 2023 کو 112 کروڑ فعال صارفین کے ساتھ ختم کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.








