Premium Content

انسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے نئے اقدامات کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ کا اجرا کر دیا ہے۔

یہ اکاؤنٹس 18 سال سے کم عمر کے صارفین کو ایک نجی اکاؤنٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس ضمن میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں منگل سے سائن اپ کرنے والے 18 سال سے کم عمر کے نئے صارفین کو محدود خصوصیات اور والدین کی زیادہ نگرانی کے ساتھ خصوصی ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ دیئے جا رہے ہیں۔

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا میں مصنوعات کے شعبے کی سربراہ نومی نے کہا ہےبنیادی طور پر نجی اکاؤنٹس ہونے کے علاوہ ٹین اکاؤنٹس صرف ان لوگوں کے پیغامات ہی وصول کر سکتے ہیں، جن کو وہ فالوکرتے ہیں یا جن سے وہ پہلے سے جڑے ہوئے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم ’’حساس مواد‘‘ تک رسائی بھی محدود کر دے گا، جس میں تشدد اور خوبصورتی کے لیے مصنوعی طریقہ کار اپنانے کو فروغ دینے والی ویڈیوز شامل ہیں۔

اگر کوئی صارف 60 منٹ سے زیادہ آن لائن رہتا ہے تو انسٹاگرام ٹین اکاؤنٹس نوٹیفکیشن بھیجے گا۔ ایک ’’سلیپ موڈ‘‘ رات 10 سے صبح 7بجے کے درمیان نوٹیفکیشن کو خود بخود خاموش کر دے گا اور اس دوران آنے والے پیغامات کے خود کار طریقے سے جواب دے کر لوگوں کو صارف کے ساتھ دن کے وقت رابطہ کرنے کا کہے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اس اکاؤنٹ کی سیٹنگ تک والدین کو بھی رسائی ہوگی تاکہ یہ مانیٹر کیا جا سکے کہ ان کے بچے آن لائن کن مشاغل میں مصروف ہیں۔نومی نے کہا کہ والدین فیملی سینٹر کے ذریعے دیکھ سکیں گے کہ ان کے نوعمر بچوں کو کون پیغام بھیج رہا ہے اور وہ اس بارے میں اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔

اگر کوئی آن لائن دھونس یا ہراسانی کا شکار ہو رہا ہے، تو والدین کو یہ معلوم ہوگا کہ ان کا نوعمر بچہ یا بچی کس کو فالو کر رہا ہے اور کون ان کے بچوں کو فالو کر رہا ہے۔

ان کے ٹین ایجر نے گزشتہ سات دنوں میں کس کو پیغام کیا ہے اور امید ہے کہ اس گفتگو کی روشنی میں وہ اپنے بچوں کو ان مشکل آن لائن حالات میں راستہ ڈھونڈنے میں مدد کریں گے۔

اور 18 سال سے کم عمر کے تمام صارفین کو ٹین اکاؤنٹس خود بخود دیئے جائیں گے۔ 16 اور 17 سال کی عمر کے نوجوان سیٹنگ میں جا کر ان پابندیوں کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ تاہم پندرہ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو ایسا کرنے کے لیے اپنے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos