Invictus (بلا عنوان) – مصنف: عابد شوکت گھرکی
حاضرین کو پیر طریقت، رہبر سلوک، ولی کامل مرشد حق جناب الحاج بابا جلال چڑی مار سرکار کے سالانہ عرس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔۔ بابا کے دربار میں جو مانگو ملتا ہے، بن مانگے بھی ملتا ہے۔ (سبحان اللہ)۔
۔وہ دیکھیں، مظہر ڈکیت اپنے لشکر سمیت آ پہنچا ہے اور اپنی کل شام کی “کمائی” میں سے نذرانہ پیش کر رہا ہے۔ بچہ، تیری ترقی ہو اور تو منسٹر بنے۔
۔مائی چندا بھی اپنی پریوں سمیت آئی ہے اور کل رات کی “کمائی* میں سے بابا کے دربار ہدیہ پیش کر رہی ہے۔ جا بچہ، تیری کمائی میں برکت ہو۔
۔یہ پراڈو میں سے ہمارے وزیر صاحب اترے ہیں، ان پر غبن کے الزامات ہیں۔ مال پاک کروانے کےلیے کوئی بڑی رقم دیں گے، ان کو فورا” ہماری بیٹھک میں لے جاءو۔۔ حق حق حق۔
۔یہ کون ہے، اچھا یہ تو اپنا جانا پہلوان ہے جس کی اپنے علاقے میں بیٹھک چلتی ہے جہاں مٹکا اور جواء ہر وقت چلتا ہے۔ لاءو بچہ، کیا۔لائے ہو؟
۔جو کچھ نہ دے سکیں، وہ دھمال ڈالیں، بابا ان سے راضی ہو گیا تو بخشش پکی۔
https://republicpolicy.com/banul-aqwami-yakjahti-ka-din-20-december/:مزید پڑھیں