آئی فون کا 2007 کا ماڈل 100 گنا زائد قیمت پر نیلام

[post-views]

[post-views]

لیوزیانا: ایک امریکی خاتون کی جانب سے 2007 میں خریدا گیا آئی فون کا پہلا ماڈل 63 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ کے برابر ہے۔

دوہزار سات میں ہر امریکی کے ہاتھ میں آئی فون تھا اور ایک خاتون کیرن نے اس کا ایک ماڈل خریدا، تاہم اس کے لیے فون کمپنی تبدیل کرنا لازمی تھا اور اسی وجہ سے ان کا 8 گیگابائٹ گنجائش والا آئی فون کسی طرح استعمال نہیں ہوسکا اور ڈبے میں ہی پڑا رہا۔ کچھ سال بعد انہیں معلوم ہوا کہ اس کی قدر 5000 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن لیوزیانا میں واقع ایل سی جی نیلام گھر نے کہا کہ یہ اس سے کئی گنا زائد رقم میں فروخت ہوسکتا ہے اور اب یہ آئی فون 63,356 ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ 2007 کا یہ آئی فون بہترین حالت میں ہے اور اس پر فیکٹری سیل بھی لگی ہوئی ہے اور یہ بہترین حالت میں چل رہا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس بہترین کیفیت میں اس دور کے آئی فون بہت ہی نایاب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی اصل قیمت سے 100 گنازائد رقم پر نیلام ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos