ایران نے امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کو عوام کا قاتل قرار دے دیا

[post-views]
[post-views]

ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایرانی عوام کے بنیادی قاتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما ایران میں شہریوں کے قتل اور مظاہرین کے خلاف تشدد میں براہِ راست ملوث ہیں۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے عوام کو احتجاج جاری رکھنے اور “قاتلوں کو پہچاننے” کی ہدایات کے بعد سامنے آیا۔ ٹرمپ نے مظاہرین کے خلاف ایرانی حکام کی کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے تمام ملاقاتیں منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ ایران میں جاری احتجاجات مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے تھے اور اب ماند پڑ رہے ہیں، اس لیے ایران پر امریکی حملوں کی دھمکیاں بالکل ناقابلِ قبول ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ امریکہ ایران میں بے امنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ حملہ نہ کرے، کیونکہ ایسا اقدام عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوگا۔

روس نے مزید کہا کہ ایران کے غیر ملکی شراکت داروں کو تجارتی محصولات بڑھا کر بلیک میل کرنے کی کوششیں بھی مسترد کی جاتی ہیں، اور ایسے اقدامات کو خطے میں عدم استحکام بڑھانے کی کوشش سمجھا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos