ایران نے امریکی ایٹمی منصوبے کو عالمی استحکام کے لیے تباہ کن قرار دیا

[post-views]
[post-views]

ایران کی جانب سے امریکہ کے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ فیصلہ نہ صرف غیرذمے دارانہ ہے بلکہ عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو بھی خطرناک حد تک متاثر کر سکتا ہے۔

ایران کے بیان کے مطابق ایک ایسا ملک جو پہلے ہی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے، اگر دوبارہ جوہری تجربات شروع کرتا ہے تو یہ اقدام دنیا بھر میں عسکری کشیدگی اور ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز کرے گا۔ ایرانی حکام نے کہا کہ واشنگٹن کا یہ طرزِ عمل عالمی عدمِ استحکام کو بڑھا سکتا ہے اور اقوامِ متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو اس کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 33 سال بعد امریکہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ فوری طور پر اور “برابری کی بنیاد پر” کرے گا تاکہ چین اور روس جیسے ممالک کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگراموں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

برطانوی نیوز ایجنسیوں کے مطابق امریکی فیصلہ چین اور روس کے جوہری ہتھیاروں میں توسیع کے ردِعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ عمل جاری رہا تو دنیا ایک نئی ایٹمی دوڑ کی طرف بڑھ سکتی ہے، جو نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos