یورپی پابندیوں کے بعد ایران کا آئی اے ای اے سے لاتعلقی کا اعلان

[post-views]
[post-views]

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ مزید تعاون نہیں کرے گا۔ یہ فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے اور اسے خطے کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں نے تعاون کے دروازے بند کر دیے ہیں اور اس صورت حال میں آئی اے ای اے کے ساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

اگرچہ ایران نے یہ نہیں بتایا کہ تعاون ختم کرنے کا عمل کب سے شروع ہوگا، لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے مشرقِ وسطیٰ میں نئی کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے اور علاقائی طاقتوں کے درمیان تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، تاہم اس کے حق میں صرف چار ووٹ آئے، جبکہ نو ممالک نے مخالفت کی، اس کے نتیجے میں قرارداد مسترد ہوگئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos