ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں پر پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

[post-views]
[post-views]

پاکستانی فوج کی ایران میں بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردوں کی شناخت دوستہ عرف چئیرمین، اصغر عرف بشام اور محمد وزیر عرف وازو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوستہ عرف چئیرمین

دوستہ عرف چئیرمین ضلع پنج گور کا رہائشی تھا۔ اس نے 2013 میں بی ایل ایف میں شمولیت اختیار کی اور کمانڈر فضل شیر عرف طاہر گروپ کا رکن تھا۔ دوستہ منشیات فروشی، لوٹ مار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں ملوث رہا۔

اس نے 20 ستمبر 2019 کو پروم میں اسکول اور ایف سی پوسٹ پر حملے، 23 مئی 2020 کو پروم کے علاقے میں ایف سی کی پوسٹ پر حملے، 4 ستمبر 2022 کو یوسف پوسٹ پر بارودی سرنگ کے دھماکے اور 19 جنوری 2023 کو اخلاق عرف شوکت ولد کلری گچیک کے اغوا اور 3 مارچ 2023 کو بالگ تر کے علاقے میں قتل میں ملوث رہا۔ اس نے 12 اپریل 2023 کو ایف سی کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا۔

اصغر عرف بشام

اصغر عرف بشام بھی ضلع پنج گور کا رہائشی تھا۔ اس نے 2021 میں بی ایل ایف میں شمولیت اختیار کی۔ اس نے 8 جون 2021 کو فرنٹیئر کور کی پٹرولنگ پارٹی پر گاواش چکر بازار، 20 جولائی 2021 کو ضلع پنج گور میں فرنٹیئر کور کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ، فروری 2023 میں پنج گور کے بس اسٹینڈ پر فائرنگ کر کے محمد انصر کو شہید کیا اور 21 نومبر 2023 کو ایک سپاہی کو شہید کیا۔

محمد وزیر عرف وازو

محمد وزیر عرف وازو ابتدائی طور پر 2013/14 میں بلوچ ریپبلکن آرمی میں شامل ہوا تھا۔ 2019 میں اس نے بی ایل ایف میں شمولیت اختیار کی۔

پاکستانی فوج کی ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی انتہائی کامیاب رہی ہے۔ اس کارروائی میں بی ایل ایف کے تین انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جو بلوچستان میں دہشت گردی کے کئی سنگین واقعات میں ملوث رہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos