مہنگائی مظاہرے محدود، ایران کے سپریم لیڈر نے مطالبات تسلیم کر لیے

[post-views]
[post-views]

ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی شدت کم ہو گئی ہے اور مظاہرے اب صرف چند شہروں جیسے فارس، ہمدان اور دشت تک محدود ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہرین کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی دشمن یا بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے پیچھے بیرونی عوامل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ملک کے داخلی امور میں کسی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی حکومت مظاہرین پر طاقت استعمال کرے تو امریکہ مداخلت کرے گا۔ سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹ مظاہرین کے ساتھ موجود ہیں اور ایرانی حکومت فوجی کارروائی پر انحصار کر رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos